بہاولپور ‘ میلاد چوک پر آپریشن ‘ سرکاری اراضی واگزار ‘ متعدد دکانیں سیل

بہاولپور ‘ میلاد چوک پر آپریشن ‘ سرکاری اراضی واگزار ‘ متعدد دکانیں سیل

بہاول پور(بیورورپورٹ )میونسپل کارپوریشن نے قبضہ وغیرقانونی تعمیرات پر متعدد دکانیں سیل۔تفصیلات کے مطابق بہاولپورانتظامیہ اور میونسپل کارپوریشن کی مشترکہ کاوشوں سے گذشتہ روز میلاد چوک پر غیرقانونی تعمیرات اورقبضہ کی گئی سرکاری اراضی پر تعمیر دکانیں سیل کردی ہیں۔قبضہ(بقیہ نمبر47صفحہ7پر )

کی گئی ان دکانوں کے خلاف ماضی میں بھی متعدد بار کارروائی کی کوشش کی جاتی رہی لیکن دکان مالکان مختلف حیلوں بہانوں ،سیاسی اثرورسوخ اور عدالت کے ذریعے سٹے آرڈر لے کر میبنہ طورپرقبضہ کو طول دیتے رہے۔لیکن گذشتہ روز میونسپل کارپوریشن کے عملہ نے گورنمنٹ کی ہدایات اور پولیس کی نفری کی مدد کے ساتھ بھرپورکارروائی کرکے ان دکانات کو سیل کردیا۔بتایا جاتا ہے کہ قبضہ کی جانے والی اس زمین کی مالیت کروڑوں روپے بتائی جاتی ہے۔اورقابضین روزانہ کی بنیاد پر لاکھوں روپے منافع کے علاوہ کرایہ کی مد میں بھی ایک بڑی رقم وصول کررہے تھے۔

مزید : پشاورصفحہ آخر /ملتان صفحہ آخر


loading...