ملتان میں وارداتیں‘ شہریوں کولاکھوں کا نقصان

ملتان میں وارداتیں‘ شہریوں کولاکھوں کا نقصان

ملتان (خبر نگار خصو صی ) ڈکیتی وچوری کی مختلف وارداتوں میں شہری لاکھوں (بقیہ نمبر35صفحہ12پر )

روپے مالیت کے سامان سے محروم ہوگئے۔ تفصیل کے مطابق ممتاز آباد پولیس کے علاقے میں حامد سے دو عدد موبائل فون چھین لئے گئے کوتوالی پولیس کے علاقے میں محمد حبیب سے تیرہ ہزا ر روپے اور چہلیک پولیس کے علاقے میں ڈاکٹر سعد سے تیس ہزار روپے چھین لئے گئے گلگشت پولیس کے علاقے میں شاہین سے موبائل فون چھین لیا گیا نیوملتان پولیس کے علاقے سے طفیل کا موٹرسائیکل چوری کر لیا گیا غلام عباس نے سیتل ماڑی پولیس کو درخواست دی کہ نامعلوم افراد نے اس کے گھر سے 95ہزار روپے مالیت کا سامان چوری کر لیا دولت گیٹ پولیس کے علاقے سے امجد کا موبائل فون ، مخدوم رشید پولیس کے علاقے میں دکان سے محمد مشتاق کا لیپ ٹاپ ، بستی ملوک پولیس کے علاقے سے محمد عثمان کے 54ہزارروپے چوری کر لئے گئے۔

نقصان

مزید : پشاورصفحہ آخر /ملتان صفحہ آخر


loading...