مضر صحت ‘ ناقص میٹریل سے پلاسٹک بوتلیں تیار کرنیوالوں کیخلاف آپریشن کا فیصلہ

مضر صحت ‘ ناقص میٹریل سے پلاسٹک بوتلیں تیار کرنیوالوں کیخلاف آپریشن کا ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ملتان ( سٹاف رپورٹر)پنجاب فوڈ اتھارٹی پیکجنگ مٹیریل ریگولیشن کے تحت محفوظ فوڈ گریڈ پلاسٹک بوتل کی تیاری کا معاملہ‘پنجاب فوڈ اتھارٹی نے پلاسٹک بوتل انڈسٹری کے لیے ایس او پی جاری کر دیے‘ڈی جی پنجاب فوڈ اتھارٹی کیپٹن (ر) عثمان کے مطابق استعال شدہ پلاسٹک کے کرش سے(بقیہ نمبر46صفحہ7پر )

تیار کردہ بوتل کا استعمال کھانے پینے کی بوتل میں نہیں ہو گا۔ صرف فوڈ گریڈ پلاسٹک دانے سے بنی بوتل ہی کھانے پینے کی اشیاء کے لیے استعمال ہوگی۔ پلاسٹک کر ش سے تیار کردہ بوتل پر ''یہ کھانے کی اشیاء میں استعمال کے لیے نہیں ''لکھنا لازم ہے۔ وارننگ لیبل والی بوتلیں کھانے پینے کے علاوہ باقی اشیاء کے لیے استعمال ہو سکیں گی۔ فوڈ گریڈ پری فام کھانے پینے، نان فوڈ گریڈ پری فام باقی اشیاء کی بوتلوں کی تیاری میں استعمال ہو سکے گا-پلاسٹک کرش سے نان فوڈ گریڈ بوتلیں اور خام مال ( پری فام) بنانے والوں کے لیے ریکارڈ رکھنا لازم ہو گا۔ناقص اورمضر صحت پلاسٹک بوتل تیار کرنے والوں کے خلاف صوبہ بھر میں کریک ڈاؤن کیا جائے گا۔پنجاب فوڈ اتھارٹی سے بچنے کے لیے رات کو کام کرنے والی فیکٹریوں کو پکڑنے کی حکمت عملی بھی تیار کر لی ہے۔: ویجیلنس کی اطلاع پر رات کو کارروائی کے لیے سپیشل آپریشن ٹیمیں تشکیل دی گئیں ہیں۔ڈائریکڑ ویجیلینس کو سپیشل آپریشن ٹیموں کا انچارج بنایا گیا ہے۔ ویجیلنس ٹیمیں خفیہ اطلاعات اکٹھی کر کے سپیشل آپریشن ٹیموں کو دیں گی۔ ملاوٹ مافیا خصوصا غیر معیاری پلاسٹک بوتل مافیا کی رات کے اندھیرے میں کام کرنے کی اطلاعات ہیں۔