رہنماؤں کیخلاف کارروائیاں ‘ پیپلز پارٹی اب حکومت کو ٹف ٹائم دیگی ‘ دوست کھوسہ

رہنماؤں کیخلاف کارروائیاں ‘ پیپلز پارٹی اب حکومت کو ٹف ٹائم دیگی ‘ دوست ...

ملتان(نیوز رپورٹر ) پرویز مشرف کی سیاسی و جنگی معاملات پر حالیہ گفتگو پاکستانی عوام میں مایوسی پھیلانے کے مترادف ہے پرویز مشرف نے پاکستان کے اصولی موقف کی خلاف ورزی کرتے ہوئے تسلیم کیا ہے کہ انہوں نے 2005 میں اسرائیل سے تعلقات قائم کرنے کی کوشش کی پاکستان فلسطینی مسلمانوں کے کے خلاف اسرائیلی جارحیت و خونریزی کو کیسے نظر انداز کر سکتا ہے اسرائیل فلسطین میں بسنے (بقیہ نمبر45صفحہ7پر )

والے مسلمانوں کو برداشت نہیں کرتا تو پاکستان جو کہ اسلام کے نام پر وجود میں آیا اور پیپلزپارٹی کے بانی چیئرمین قائد عوام شہید ذوالفقار علی کی کاوشوں سے ایٹمی طاقت بنا اس ایٹمی طاقت والے پاکستان کو اسرائیل کیسے برداشت کرے گا اسرائیل تمام عالم اسلام کا کھلا دشمن ہے پرویز مشرف کے حالیہ بیان پر فوری طور پر آرٹیکل 6 کے تحت غداری کا مقدمہ قائم کر کے پاکستان واپس لایا جائے اس وقت ملکی حالات اس بات کی اجازت نہیں دیتے کہ ایک طرف ہمسایہ ملک بھارت ہمارے خلاف من گھڑت پلوامہ ڈرامہ کا الزام لگا رہا ہے اور دوسری طرف سابق صدر جنرل پرویز مشرف پاکستانی عوام میں انتشار و انارکی پھیلانے میں اہم رول ادا کر رہے ہیں ہم بھارت کو یہ باور کرا دینا چاہتے ہے کہ تمھارا یہ پلوامہ ڈرامہ بری طرح فیل ہو گا پاکستانی عوام کو جنگ کی دھمکی مت دو پاکستان پیپلزپارٹی کا ہر ورکرز ہر عہدیدار پاکستان کی حفاظت کیلئے اپنی پاک فوج کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑا ہے اور پوری قوم بھارتی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینا جانتی ہے بہتر ہے کہ بھارت امن کا راستہ استعمال کرے اور مذاکرات کی طرف آئے تاکہ دونوں ممالک کے درمیان بڑھتی ہوئی کشیدگی کم ہو اور بھارت نے کشمیری عوام پر ظلم و بربریت کا جو بازار گرم کر رکھا ہے اس سے باز آجائے پاکستان پیپلزپارٹی کشمیری عوام کے ساتھ ہے اور کشمیر میں بھارتی جارحیت کی پرزور مذمت کرتی ہے ان خیالات کا اظہار پیپلزپارٹی کے مرکزی رہنما و سابق وزیراعلی پنجاب سردار دوست محمد کھوسہ اور پیپلزپارٹی ملتان ضلع کے جنرل سیکرٹری راو ساجد علی نے مشترکہ بیان میں باہمی ملاقات کے دوران کیا مزید کہا کہ موجودہ حکومت اپنے اوچھے ہتھکنڈوں کی وجہ سے عوامی مقبولیت کھو چکی ہے عوام میں اس وقت موجودہ حکومت کے خلاف سخت غصہ پایا جاتا یے کیونکہ چھ ماہ گزرنے کے بعد بھی تبدیلی سرکار نے عوام کی بہتری کیلئے کوئی کام نہیں کیا اور نہ ہی کوئی پالیسی مرتب کی ہے آے روز مہنگائی کی صورت میں عوام پر معاشی بم گرائے جارہے ہیں جس سے غریب کی زندگی اجیرن بن چکی ہے بجلی کی قیمتوں میں حالیہ اضافہ نے عوام کی کمر توڑ کے رکھ دی ہے اور ثابت ہو گیا ہے کہ یہ سلیکٹڈ حکومت عوام دشمن حکومت ہے سلیکٹڈ وزیراعظم عمران احمد نیازی اور اسکی تمام کابینہ نااہلوں کا ٹولہ ہے انکے پاس عوام کیلئے کوئی جامع پالیسی تو ہے نہیں اس لئے یہ پیپلزپارٹی کے قائدین سمیت اپوزیشن جماعتوں کے قائدین پر ناجائز مقدمات قائم کر کے اور الزام تراشی کر کے ڈنگ ٹپاو پالیسی پر گامزن ہیں ہم سلیکٹڈ حکومت کو بتا دینا چاہتے ہیں کہ پیپلزپارٹی کے قائدین چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری، شریک چیئرمین و صدر پاکستان ا?صف علی زرداری، فریال تالپور، سابق وزیراعظم سید یوسف رضا گیلانی، سابق وزیراعظم راجہ پرویز اشرف، آغا سراج درانی سمیت تمام کے خلاف انتقامی کاروائیوں کا سلسلہ بند کیا جائے ورنہ پیپلزپارٹی اب تمھیں مزید برداشت نہیں کرے گی ۔

مزید : پشاورصفحہ آخر /ملتان صفحہ آخر


loading...