وطن کے دفاع سے مقدس کوئی چیز نہیں: جنرل باجوہ، بھارت پلوامہ حملے کے ٹھوس ثبوت دے، فوری کارروائی کرینگے : عمران خان

وطن کے دفاع سے مقدس کوئی چیز نہیں: جنرل باجوہ، بھارت پلوامہ حملے کے ٹھوس ثبوت ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


راولپنڈی(سٹاف رپورٹر ، مانیٹرنگ ڈیسک ) آرمی چیف جنرل قمر جاوید نے ایک بار پھر اس عزم کو دہرایا ہے کہ پاکستانی فوج مادر وطن کی حفاظت کیلئے ہمہ وقت تیار ہے۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے سیالکوٹ کے قریب ورکنگ باؤنڈری کا دورہ کیا اور جوانوں اور افسروں کے حوصلے کو سراہا۔اس موقع پر اپنے خطاب میں آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا تھا کہ مجھے پاکستان آرمی کی قیادت کرنے پر فخر ہے۔ مادر وطن کی حفاظت سے زیادہ مقدس کوئی چیز نہیں، پاک فوج مادر وطن کی حفاظت کیلئے ہمہ وقت تیار ہے۔خیال رہے کہ پاک فوج کے سربراہ نے گزشتہ دنوں اپنے ایک اہم بیان میں کہا تھا کہ پاکستان امن سے محبت کرنے والا ملک ہے، تاہم اگر جارحیت ہوئی تو اسی شدت سے اس کا جواب دیا جائے گا۔جمعہ کے روز آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کنٹرول لائن پر چری کوٹ اور باگسر سیکٹروں کا دورہ کیا اور پاک فوج کی تیاریوں کا جائزہ لیا تھا۔
آرمی چیف

اسلام آباد(سٹاف رپورٹر ، مانیٹرنگ ڈیسک ) وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ نریندرمودی کو امن کے قیام کا موقع دینا چاہتے ہیں۔وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ پلوامہ واقعے سے متعلق بھارت قابل عمل معلومات فراہم کرے تو فوری کارروائی کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ بھارت میں انتخابات کی وجہ سے امن کوخطرے میں ڈالاجارہاہے لیکن ہم کسی بھی دہشت گرد واقعے کوامن کی ششوں کو ناکام بنانے کی اجازت نہیں دیں گے تاہم نریندرمودی کوامن کے قیام کا موقع دینا چاہتے ہیں۔وزیراعظم کا یہ بھی کہنا تھا کہ 2015میں مودی سے ملاقات میں غربت کے خاتمے کو ترجیح دینے پراتفاق ہوا تھا۔۔ان کا کہنا تھا کہ ہم نے تہیہ کیا تھا کہ دہشت گردی کے کسی وقعے سے امن عمل سبوتاڑ نہیں ہونے دیں گے، تاہم بدقسمتی سے پلوامہ واقعے سے پہلے ستمبر 2018ء میں ہی یہ کوششیں ناکام ہو گئیں۔انہوں نے کہا افسوس اب امن بھارت میں الیکشن تک ایک خواب ہی رہ گیا نریندر مودی کو امن عمل کو ایک موقع دینا چاہیے۔وزیر اعظم عمران خان نے ملک بھر میں ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشنز کے منتخب ہونے والے عہدہداروں کو مبارکباد دی ہے ۔ ایک بیان میں وزیر اعظم نے کہاکہ متحرک بار ایسوسی ایشنز قانون کی حکمرانی ، اداروں کے استحکام اور جمہوری اقدار کے فروغ میں کلیدی کردار ادا کرتے ہیں۔ انہوں ن ے کہاکہ امید ہے نو منتخب قیادت انصاف کے نظام کو مزید مستحکم بنانے اور وکلا برادی کے مسائل کے حل کے لیے بھرپور کردار ادا کریگی اور حکومتی ریفارمز ایجنڈے کو آگے بڑھانے میں حکومت کے شانہ بشانہ کام کرے گی۔