سینیٹ، قومی اسمبلی اجلاس آج پارلیمنٹ ہاؤس میں ہوں گے

سینیٹ، قومی اسمبلی اجلاس آج پارلیمنٹ ہاؤس میں ہوں گے

اسلام آباد (این این آئی)سینٹ اور قومی اسمبلی کے جلاس (آج)پیر کو پارلیمنٹ ہاؤس میں ہونگے ، اپوزیشن نے حکومت کو ٹف ٹائم دینے کا فیصلہ کیا ہے اور اس سلسلے میں سپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی کی نیب کی جانب سے گرفتاری اور گیس کی قیمتوں میں اضافے کے خلاف شدید احتجاج کا امکان ہے ،سینٹ اجلاس سے قبل اپوزیشن اتحادی جماعتوں اور حکومتی اتحادی جماعتوں کے الگ الگ اجلاس ہوں گے جس میں حکمت عملی طے کی جائیگی ۔ تفصیلات کے مطابق قومی اسمبلی کا اجلاس دو روزہ وقفے کے بعد (آج) پیر کو شام چار بجے سپیکراسد قیصر کی زیر صدارت ہوگا۔ اجلاس میں قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر شہباز شریف شرکت کریں گے۔ دوسری جانب سینٹ کا اجلاس چیئرمین صادق سنجرانی کی زیر صدارت پیر کی سہ پہر تین بجے ہوگا۔ سینیٹ سیکر ٹریٹ کی جانب سے اجلاس کا 37رکنی ایجنڈا جاری کر دیا گیا ہے ،جس کے مطابق اجلاس میں مختلف بل ،قائمہ کمیٹیوں کی رپورٹس اور قرار دادیں پیش کی جائیں گی۔ سینٹ اجلاس سے قبل اپوزیشن اتحادی جماعتوں اور حکومتی اتحادی جماعتوں کے الگ الگ اجلاس ہوں گے۔اپوزیشن کی اتحادی جماعتوں کا اجلاس اپوزیشن لیڈر راجہ ظفر الحق کی زیر صدارت ہوگا جس میں سپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی کی گرفتاری ، ملک میں گیس کی قیمتوں میں اضافے پر احتجاج کی حکمت عملی طے کی جائیگی ۔

مزید : کراچی صفحہ اول


loading...