ملک کو ناقابل تسخیر اور ایٹمی قوت بنا نیوالا نواز شریف غدار نہیں ہوسکتا: احسن اقبال

ملک کو ناقابل تسخیر اور ایٹمی قوت بنا نیوالا نواز شریف غدار نہیں ہوسکتا: احسن ...

نارووال (نمائندہ خصوصی،نامہ نگار)مسلم لیگ (ن) کے رہنماء سابق وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال نے کہا ہے کہ ملک کو ناقابل تسخیر اور ایٹمی چھتری کے ستون کے نیچے لانیوالا نواز شریف غدار نہیں ہو سکتا ۔ تحریک انصاف کو 100 سال بھی حکومت ملے تو ناکامیوں کا ملبہ پی ایم ایل (ن) پر ہی پھینکیں گے ۔ پی ٹی آئی صرف پگڑیاں اچھال سکتی ہے ۔ان خیالات کا اظہار احسن اقبال نے نارووال میں ایک تقریب میں شرکت کے بعد صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔ انہوں نے کہا کہ نواز شریف ملک کے 3 بار وزیر اعظم رہ چکے ہیں اور انہوں نے دنیا کے دباؤ کو ٹھکرا کر ملک کو ایٹمی طاقت بنایا ۔ آج وہی ایٹمی چھتری ہمارے دفاع کا ناقابل تسخیر ستون ہے ۔پاکستان کو ایٹمی قوت بنانے والا لیڈر ملک کا غدار نہیں ہو سکتا ۔ انہوں نے کہا کہ جس نے معیشت مضبوط اور اندھیرے ختم کئے اور جو سی پیک لے کر ملک آیا۔وہ کبھی بھی ملک کا غدار ہو سکتا ہے ؟ لیکن پی ٹی آئی والے صرف کردار کشی جانتے ہیں انہیں صرف کچڑ اچھالنا ہی آتا ہے ۔اگر تحریک انصاف کو 100 سال بھی حکومت مل جائے تو پھر بھی یہ اپنی ناکامیوں کا ملبہ مسلم لیگ(ن) پر پھینکیں گے کیونکہ پی ٹی آئی والے صرف پگڑیاں اچھال سکتے ہیں ۔احسن اقبال نے وزیر اعظم عمران خان کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ بنی گالہ میں 300 کنال کے گھر میں رہ کر ایک لاکھ روپے ٹیکس دینے والا اور اے ٹی ایم سے چلنے والا قوم کو کیا دیانتداری کا درس دے گا ۔

احسن اقبال

مزید : کراچی صفحہ اول


loading...