عمران خان کی کابینہ میں آدھے سے زیادہ میرے لوگ ہیں، پرویز مشرف

عمران خان کی کابینہ میں آدھے سے زیادہ میرے لوگ ہیں، پرویز مشرف

اسلام آباد (این این آئی) آل پاکستان مسلم لیگ کے سربراہ اور جنرل (ر) پرویز مشرف نے کہا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان کی کابینہ میں آدھے سے زیادہ میرے لوگ ہیں۔ میڈیا سے بات چیت کے دوران ایک سوال کے جواب میں پرویز مشرف نے کہاکہ وزیر اعظم عمران خان کی کابینہ میں زیادہ تر افراد ان کے ہیں تاہم یہ غیر معمولی ہوگا کہ حکومت سے گزارش کروں کہ ان کا کیس عدالت میں دائر کریں۔انہوں نے کہا کہ میرے خیال میں سیاسی ماحول سازگار اور بہتر ہے، آدھے سے زیادہ وزیر میرے ہی ہیں، وزیر قانون اور اٹارنی جنرل میرے وکیل تھے۔

مزید : کراچی صفحہ اول


loading...