لاپتہ افراد کے معاملے پر قانون کے مطابق کارروائی ہونی چاہیے: صدر مملکت

لاپتہ افراد کے معاملے پر قانون کے مطابق کارروائی ہونی چاہیے: صدر مملکت

کراچی(اسٹاف رپورٹر )صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہاہے کہ لاپتہ افراد کے معاملے پر قانون کے مطابق کارروائی ہونی چاہیے،سندھ کے شعراء نے دنیا کو امن و محبت کا پیغام دیاہے، نفرتیں پھیلانا سندھ کی ثقافت کیخلاف ہے۔اتوارکو مقامی ہوٹل میں سندھ ادبی میلے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہاکہ نفرتیں پھیلانا سندھ کی ثقافت کیخلاف ہے لہٰذا سندھ کی آبادی کو جوڑنا میرا فرض ہے، فیڈریشن کا آئینی فرض بنتا ہے کہ سب کو متحد رکھے۔انہوں نے کہاکہ سندھ میں اقلیتوں کے ساتھ کبھی بھی ناروا سلوک نہیں ہو۔انہوں نے کہاکہ لاپتہ افراد کے معاملے پر قانون کے مطابق کارروائی ہونی چاہیے جب کہ دہشتگردی کیخلاف جنگ جیت رہے ہیں۔پاک فوج نے دہشتگردی کے عنصر کو سرحدوں پر روک دیاہے۔صدر مملکت نے کہاکہ کرپشن کے ہوتے معاملات بہتری کی طرف نہیں جاسکتے جب کہ پاکستان معاشی ترقی کے راستے پر گامزن ہوچکا ہے۔انہوں نے کہاکہ ،شاہ عبداللطیف بھٹائی نے اپنے کلام امن کا پیغام دیا۔انہوں نے کہاکہ دنیا بھر میں کتاب کا رجحان کم ہوتا جا رہا ہے۔ہم نے محبت کے پیغام کو عام کرنا ہے۔سندھ کا کلچر اور ثقافت سندھ دھرتی کیلئے زیور ہے۔انہوں نے کہاکہ تھرپارکر کے لوگوں کا معیار زندگی بہتر بنانے کیلئے اقدامات کیے جانے چاہیں۔ثقافت کے فروغ میں تعلیم کا کردار اہم ہے۔تعلیم کے ساتھ صحت کے شعبے پر بھی حکومت خصوصی توجہ دے رہی ہے

مزید : کراچی صفحہ اول


loading...