بلوچستان ترقی و خوشحالی کی طرف گامزن ، مخالفین بوکھلاگئے،میر ظہور بلیدی
کوئٹہ(آن لائن)صوبائی وزیر اطلاعات و نشریات بلوچستان میر ظہور بلیدی نے کہاہے کہ بلوچستان ترقی اور خوشحالی کی جانب گامزن ہے مخالفین بوکھلاہٹ کا شکار ہیں سی پیک کے ثمرات سے بلوچستان کی عوام کو فائدہ ہوگا بھارت کی گیدڑ بھبکیوں سے ڈرنے والے نہیں جنگ ہوئی تو ہماری فوج اور بلوچ عوام کو ایک قدم آگے پائیں گے جہاں بلوچستان کے حقوق کی بات ہو گی کوئی سمجھوتہ نہیں کریں گے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ بلوچستان کے سائل و ساحل کے تحفظ اور عوام کے حقوق تعمیر و ترقی سے متعلق اقدامات اٹھائیں ہیں گوادر ماسٹر پلان سے متعلق صوبائی حکومت نے واضح کر دیا کہ گوادر کی پرانی آبادی کو کہیں اور منتقل نہیں کیا جائے گا ۔وزیر اعلیٰ بلوچستان جام کمال کی قیادت میں احسن طریقے سے حکومت چلا رہے ہیں اتحاد و اتفاق کی فضاء قائم کئے بغیر ترقی کا حصول نا ممکن ہے ۔