ڈیرہ‘ سڑک کنارے آئی ای ڈی دھماکہ

ڈیرہ‘ سڑک کنارے آئی ای ڈی دھماکہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ڈیرہ اسماعیل خان( بیورو رپورٹ)تحصیل کلاچی کے علاقہ مڈی میں سڑک کنارے آئی ای ڈی دھماکہ‘کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ‘سڑک کے کنارے دھماکے سے گڑھابن گیا۔ تفصیلات کے مطابق نامعلوم دہشت گردوں نے تحصیل کلاچی کے علاقہ مڈی میں سڑک کے کنارے آئی ای ڈی کادھماکہ کیا جس کی آواز دوردورتک سنی گئی تاہم دھماکے سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا البتہ سڑک کے کنارے بڑاساگڑھا بن گیا۔واقعے کی اطلاع پرپولیس اورسیکورٹی ادارے موقع پر پہنچ گئے اوراس واقعے کی تفتیش کاآغازکردیا۔