عوامی نیشنل پارٹی کے ضلعی انتخابات مکمل ‘ تمام کابینہ اتفاق رائے سے منتخب

عوامی نیشنل پارٹی کے ضلعی انتخابات مکمل ‘ تمام کابینہ اتفاق رائے سے منتخب

بونیر(ڈسٹرکٹ رپورٹر)عوامی نیشنل پارٹی کے ضلعی انتحابات مکمل ۔ تمام کابینہ اتفاق رائے سے منتحب ۔ محمدکریم بابک چوتھی بار ضلعی صدر منتحب ،شجاعت علی خان دوسری بار جنرل سیکرٹری چن لئے گئے ۔دیگر کابینہ میں سینئر نائب صدر حاجی رووف خان ۔نائب صدر اول شیر محمد خان ۔نائب صدردوم انعام اللہ خان ۔ ۔ایڈٰشنل سیکرٹری امیر علی خان ۔جوائنٹ سیکرٹرنورولی خان ۔ڈپٹی جنرل سیکرٹری معمبر باچا ۔پریس سیکرٹری انورشیر خان ۔سیکرٹری مالیات ظاہر رحمان ۔سیکرٹری ثقافت سرنگ زیب خان ۔جوانیٹ سیکرٹری زنانہ راحت بیگم ۔سالار محمد تاج خان ۔اقلیتی مور سیکرٹری گو بند رام شامل ہے ۔انتحابات باچا خان مرکز ڈگر میں صوبائی چئیر مین الیکشن بورڈ سردار حسین بابک ،جنرل سیکرٹری خورشید خٹک اور ممبر ارم فاطمہ کی نگرانی میں منعقد ہوئے ۔ضلعی الیکشن بورڈکے چئیر مین سردارجہان ۔جنر ل سیکرٹری قریب الرحمان اور دیگر ممبران بھی موجود تھے ۔انتحابی عمل میں حصہ لینے والے مدمقابل امیدوارں کو مصالحت کے لئے وقت دیا گیا ۔اس دوران امیدواران اور پارٹی مشران کے درمیان مذاکرات کے بعد کابینہ کے تمام عہدیداروں بلامقابلہ انتحاب کا اعلان کیا گیا جس پر کارکنان نے خوشی کا اظہار کیا ۔باچا خان بابااور ولی خان بابا زندہ باد کے نعرے لگائے ۔اس موقع پر سردار خسین بابک ۔خورشید خٹک ۔قیصرولی خان ۔سید لائق باچا ۔سید معمبر باچا ۔حاجی رووف خان اور نومنتحب صدر محمدکریم بابک اور ضلعی جنرل سیکرٹری شجاعت علی خان نے بھی مختصر خطاب کیا ۔انہوں نے پارٹی کونسلران اور کارکنان کو خراج تحسین پیش کیا ۔جنہوں نے حدمت کے جذبے کے تحت یونین کونسل سے لیکر ضلعی کابینہ تک تمام انتحابی عمل میں پرامن طریقہ سے بھرپور حصہ لیا اور اتفاق رائے سے کابینہ تشکیل دیکر ثابت کیا کہ وہ باچا خان کے فلسفہ ولی خان کے نظریہ اور اسفندیار خان کی قیادت میں اکھٹے ہیں اور پختونوں کی حقوق کے لئے ایک اواز ہو کر ہر فلیٹ فارم پر اواز اٹھائے گے ۔نومنتحب صدر اور سیکرٹری نے اپنے مختصر خطاب اورمیڈیا سے گفتگوں کے دوران تمام کونسلران اورکارکنان کا شکریہ اداکیاہے اورکہاہے کہ پارٹی کو مزید فعال بنانے باچا خان مرکز کو مکمل کرنے پارٹی کارکنان میں اتفاق پیداکرنے ائندہ بلدیاتی اور عام انتحابات میں بڑی کامیابیاں حاصل کرنے کے لئے تمام تر توانیاں کام میں لائے گے اور کسی کو شکایت کا کوئی موقع نہیں دیں گے ۔

مزید : کراچی صفحہ اول


loading...