بعض ریاستوں میں کشمیری طلبہ پر تشددقابل افسوس ،مودی کے ٹسوے

بعض ریاستوں میں کشمیری طلبہ پر تشددقابل افسوس ،مودی کے ٹسوے

نئی دہلی (آئی این پی ) کشمیری عوام پر ظلم کے پہاڑ توڑنیوالے بھاتی وزیر اعظم نریندر مودی نے ووٹ کی خاطر کشمیری عوام کو ہمدردی جتاتے ہوئے کہا ہے کہ ہماری لڑائی دہشتگردی کیخلاف ہے کشمیریوں کیخلاف نہیں، پلوامہ حملہ کے بعد کچھ ریاستوں میں کشمیری طلبہ کو نشانہ بنانا قابل افسوس ہے ،کشمیر کا بچہ بچہ دہشتگردی کیخلاف ہمارے ساتھ ہے۔ بھارت کے وزیراعظم نریندر مودی نے بی جے پی کی سنکلپ ریلی سے خطاب میں کہاکہ دہشت گردی کے خلاف لڑائی میں ساتھ دینے والے کشمیریوں کی حفاظت کرنا ہماری ذمہ داری ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہماری لڑائی کشمیر کیلئے ہے کشمیر اورکشمیریوں کیخلاف نہیں۔ہندوستان کے وزیر اعظم نے کہا کہ کشمیری عوام بھی گزشتہ چالیس برس سے دہشت گردی کا شکار ہورہے ہیں، انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کو جڑ سے ختم کرنا ہے تو کشمیر کے لوگوں کو ساتھ لے کر چلنا ہوگا، ان کے خلاف کھڑنے ہونے کی غلطی نہیں کرنی ہے۔انہوں نے کہا کہ کچھ لوگ ہندوستان کے عوام اور کشمیری مسلمانوں کے درمیان تفریق پیدا کرنے کی کوشش کررہے ہیں لیکن انہوں نے یاد دلایا کہ بہت سارے مواقع پر مقامی مسلمانوں نے ہندوں کو بچایا ہے اور امرناتھ یاترا کے دوران ان کی حفاظت بھی کی ہے۔

مودی

مزید : کراچی صفحہ اول


loading...