جہانگیرہ‘ کمرے میں گیس بھرنے سے دھماکہ‘ 11 افراد جھلس گئے
جہانگیرہ(نمائندہ پاکستان) تحصیل جہانگیرہ کے شیدو کے محلہ گل بہار میں کمرہ میں گیس بھر جانے سے زوردار دھماکے سے بچوں سمیت گیارہ افراد جھلس گئے تفصیلات کے مطابق جہانگیرہ کے نو احی یونین کو نسل شیدو کے محلہ گلبہار میں ایک گھر کے اندر ایک کمرے میں گیس لیکج کے باعث زور دار دھماکہ ہو ا کمرے میں بچوں سمیت گیارہ افراد سوئے تھے علی الصبح جیسے ہی گھر کی مالکن چائے پکا نے کی غرض سے تیلی جلائی تو ایک زور دار دھماکہ ہو ا جس سے گھر کی چھت سوئے افراد پر گر اور آگ لگنے سے چھ بچے چار خواتین اور ایک مرد بری بری طرح زخمی اور جھلس گئے ریسیکیو 1122تما م افراد کو قاضی میڈیکل کمپیلیکس نو شہرہ پہنچاد یئے جہاں دو بچوں کو لیڈی ریڈنگ ہسپتال ریفر کیا گیا