پشاور اور و گردونواح میں پینے کے صاف پانی کی فراہمی سنگین صورتحال اختیار کرگئی

پشاور اور و گردونواح میں پینے کے صاف پانی کی فراہمی سنگین صورتحال اختیار ...

پشاور(سٹی رپورٹر)صوبائی دارالحکومت پشاور اور و گردونواح میں پینے کے صاف پانی کی فراہمی سنگین صورتحال اختیار کرگئی ، شہر کے علاقوں سمیت مضافاتی علاقوں میں پینے کا صاف پانی ہی مہیا نہیں ، منتخب ممبران قومی و صوبائی اسمبلی سمیت چیئرمین میونسپل کمیٹی نے بھی آنکھیں بند کر لی ہیں ، جس کی وجہ سے شہری پینے کا صاف پانی مہنگے داموں خرید کر استعمال کرنے پر مجبور ہیں ۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ شہریوں کے لئے ہر دن مشکل سے مشکل تر ہوتاجا رہاہے ،آبادی میں اضافہ کے ساتھ ساتھ پانی کی طلب میں اضافہ ہو چکا ہے جبکہ دوسری جانب واٹر سپلائی ، ٹیوب ویلوں پر تعینات آپریٹر غائب ہونے کے باعث شہری پانی کی بوند بوند کو ترس رہے ہیں ۔جس کے باعث شہر میں پینے کا صاف پانی نایاب ہو گیاہے ، ناقص و غیر معیاری پانی کی فراہمی میں میونسپل کمیٹی کا شعبہ پبلک ہیلتھ انجینئرنگ بھی برابر کا حصے دار ہے ، جس کیوجہ سے صاف پانی کی عدم دستیابی سنگین صورتحال اختیار کرتی جارہی ہے شہر کی عوامی ،سماجی ، رفاعی ، فلاحی ، مذہبی تنظیموں کے عمائدین نے منتخب ممبران قومی و صوبائی اسمبلی سمیت ضلعی افسران سے مطالبہ کیاہے کہ شہر سمیت مضافاتی علاقوں میں پینے کے صاف پانی کی فراہمی کو یقینی بنایاجائے۔

مزید : کراچی صفحہ اول


loading...