صدر مملکت کی ڈپٹی چیئرمین سینٹ سے ملاقات ، والدہ کی وفات پر تعزیت ، فاتحہ خوانی
کراچی(این این آئی)صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے ڈپٹی چیئرمین سینٹ سلیم مانڈوی والاسے ان کی والدہ کی وفات پر تعزیت اور فاتحہ خوانی کی ہے۔اتوارصدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے ڈپٹی چیئرمین سینٹ سلیم مانڈوی والاسے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی۔صدر مملکت نے سلیم مانڈوی والا سے ان کی والدہ کے انتقال پر تعزیت کی۔صدر مملکت نے مرحومہ کے درجات کی بلندی اور اہل خانہ کے لیے صبر و جمیل عطا کرنے کی دعا کی۔ خاتون اول بھی صدر مملکت کے ہمراہ تھیں۔