پیپلز پارٹی کسی غریب کو بے گھر نہیں کرتی، صوبائی وزیرٹرانسپورٹ

پیپلز پارٹی کسی غریب کو بے گھر نہیں کرتی، صوبائی وزیرٹرانسپورٹ

کراچی(اسٹاف رپورٹر )سندھ کے وزیر ٹرانسپورٹ سید اویس قادرشاہ نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی پاکستان کی واحد جماعت ہے جو کسی غریب کو بے گھر نہیں کرتی،وفاق نے کراچی کے غریب لوگوں کی بستیاں گرانے کا فیصلہ کیا تھا پر سندھ حکومت نے ساتھ نہیں دیا۔ یہ بات انہوں نے پی ٹی آئی رہنما خرم شیرزمان کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہی۔انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی اعلانات نہیں بلکہ کام کرکے دکھاتی ہے، پی ٹی آئی حکومت بتائے نیاپاکستان ہاؤسنگ پروگرام کہاں گیا۔ انہوں نے خرم شیر زمان کہ بیان پر جواب میں کہا کہ بلاول ہاؤس کے سامنے کوئی غیر قانونی دیوار نہیں ہے، خرم شیرزمان یہ تجویز اسلام آباد حکومت کو دے کہ غیر قانونی بنی گالا گرایا جائے،خرم شیر زمان کا ایک ہفتے میں دیوار خود گرانے کا بیان کسی جوکر سے کم نہیں۔اویس قادرشاہ نے کہا کہ افسوس ہے کہ پی ٹی آئی سندھ کی قیادت سندھ کے مسائل پر خان صاحب کے سامنے بول نہیں سکتی،خرم شیر زمان کوکے ایم سی میں نوکری چاہیے تو دلوانے کے لیے سندھ حکومت حاضر ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ سندھ کے عوام نے اسی لیے عام انتخابات میں پریشان تحریک انصاف کو مسترد کیا تھا کیوں کہ عوام پریشان انصاف کو جان چکا ہے۔

مزید : پشاورصفحہ آخر /راولپنڈی صفحہ آخر


loading...