ڈکیتی کی کوشش ناکام، مزاحمت پر فائرنگ سے چوکیدار جاں بحق

ڈکیتی کی کوشش ناکام، مزاحمت پر فائرنگ سے چوکیدار جاں بحق

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی(کرائم رپورٹر )کراچی کے علاقے طارق روڈ پر واقع شاپنگ مال میں ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر سیکیورٹی گارڈ جاں بحق جبکہ دوسرا زخمی ہوگیا۔تفصیلات کے مطابق شہر قائد کے علاقے طارق روڈ پر واقع شاپنگ مال میں رات گئے ڈاکوؤں نے مال میں داخل ہوکر ڈکیتی کی کوشش کی تاہم سیکیورٹی پر موجود گارڈز نے جواں مردی کا مظاہرہ کرے ہوئے ڈکیتی کی کوشش ناکام بنا دی۔پولیس ذرائع کے مطابق شاپنگ مال میں ڈکیتی کی کوشش کے دوران مزاحمت پر ڈاکوؤں نے فائرنگ کردی جس سے ایک چوکیدار جاں بحق ہوگیا جبکہ ملزمان دوسرے چوکیدار کو زخمی کرکے موقع سے فرار ہوگئے۔پولیس کے مطابق 6سے 7ملزمان ڈکیتی کی غرض سے شاپنگ مال میں بیت الخلاء کی چھت توڑ کر داخل ہوئے اور دو چوکیداروں کو رسی سے باندھ کر مال شاپنگ مال کی پہلی منزل پر گئے۔پولیس کے مطابق مال میں موجود گارڈز سے ڈکیتوں کو دیکھ کر مزاحمت کی جس پر ملزمان نے اندھا دھند فائرنگ کرکے نور زاہد نامی چوکیدار کو موت کے گھاٹ اتار دیا۔پولیس کے مطابق واقعے کی تفتیش کا آغاز کردیاگیا ہے مزید تحقیقات کے لیے مال کی سی سی ٹی وی فوٹیج نکالنے کی کوشش کررہے ہیں۔