پاکستان اور بھارت جنگ کے متحمل نہ ہی حالات ایسے ہیں ،فضل الرحمن

پاکستان اور بھارت جنگ کے متحمل نہ ہی حالات ایسے ہیں ،فضل الرحمن

سجاول(آن لائن)جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانافضل الرحمن نے کہاہے پاکستان اور بھارت جنگ کے متحمل نہیں ہوسکتے نہ ہی حالات ایسے ہیں، سجاول میں میڈیاسے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ کچھ واقعات،حادثات ہوجاتے ہیں جس کی بنیاد پر زبانیں باہرنکل آتی ہیں جو حالات کو تشویشناک بنادیتی ہیں،بظاہرایسے حالات نہیں ہیں کہ یہ خطہ جنگ کا متحمل ہوسکے۔انہوں نے کہاکہ حکومت کے خلاف تحریک کے مقاصد پاکستان کی نظریاتی حیثیت، اسلامی اور مذہبی حیثیت کا تحفظ،عقیدہ ختم نبوت اور تحفظ ناموس رسالت کا تحفظ،عام آدمی کی زندگی جس طرح اجیرن کردی گئی ہے ہم عام آدمی کے ترجمان ہیں،پورے ملک کو جس طرح معاشی لحاظ سے بٹھادیاگیاہے۔اس قوم کو کس طرح اٹھائیں گے۔ آبی معاملات دنیامیں اپنی جگہ پر ہیں اور ان کی اہمیت بھی اپنی جگہ پر ہے لیکن یہ جو صوتحال یک دم کچھ دھماکوں کے بعد پیدا ہوئی ہے اس کو قابو کرناضروری ہے۔اس موقع پر ان کے ہمراہ جمیعت علمائے اسلام کے مولانامحمد صالح الحداد، مولاناغلام حسین اور دیگر مرکزی و صوبائی قائدین بھی موجود تھے انہوں نے سجاول میں ایک پیٹرول پمپ کا افتتاح بھی کیابعد ازاں بدین میں ملین مارچ کے لئے روانہ ہوگئے۔

مزید : پشاورصفحہ آخر /راولپنڈی صفحہ آخر


loading...