کراچی، سندھ حکومت کا بڑے پیمانے پر شجرکاری کا اعلان

کراچی، سندھ حکومت کا بڑے پیمانے پر شجرکاری کا اعلان

کراچی (اسٹاف رپورٹر ) صوبائی حکومت کی جانب سے شجر کاری مہم شہید بے نظیر بھٹو پارک سے شروع کرنے کا اعلان کیا ہے اس مہم کے دوران زیادہ سے زیادہ سایہ دار پھلوں کے درخت لگائیں جائیں ان خیالات کا اظہار صوبائی وزیر جنگلات سید ناصر حسین شاہ نے اپنے دفتر میں منعقدہ شجر کاری کے حوالے سے منعقدہ اجلاس سے کیا۔اجلاس میں شہر بھر کی این جی اوز، کارپوریٹ سیکڑ، سندھ فارسٹ ڈیپارٹمنٹ اور دیگر متعلقہ اداروں کے نمائیندوں نے شرکت کی ان میں سیکڑی جنگلات عبدالرحیم سومرو، نیشنل فورم فار انوائرنمنٹ اینڈ ہیلھ کے صدر محمد نعیم قریشی، نیشنل بنک آف پاکستان کے اقبال واحد، شہزاد قریشی، علی اضغر، اقرا یونیورسٹی کی چانسلر ارم لاکھانی، شاہ فہاد، میجر امتیاز، امن فاونڈیشن، ہمدرد پاکستان، سیلانی ویلفیئر ٹرسٹ اور دیگر اداروں کے نمائیندوں نے شرکت کی۔ا س موقع پر صوبائی وزیر کا کہنا تھا کہ تمام اسٹیک ہولڈرز اپنی تجاویز دیں تاکہ ان تجاویز کے تحت آنے والے بجٹ میں شجر کاری کے حوالے سے رقم مختص کی جائے۔ انہوں نے بتایا کہ حکومت جنگلات کے حوالے سے پالیسی بنا رہی ہے جس پر سختی سے عمل کیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ جو بھی ادارہ حکومت کے ساتھ کام کرنا چاہے تو انہیں بھر پور معاونت فراہم کی جائے گی۔انہوں نے بتایا کہ روڈ سیکڑ کی نئی اسکیموں میں سڑک کے دونوں اطراف شجر کاری کا لازمی قرار دیا جائے گا انہوں نے کہا کہ ہر ادارہ اپنے اردگرد موجود پارکوں میں بھرپور شجر کاری کرے۔انہوں نے اس حوالے سے کمیٹی کے قیام کے بھی اعلان کیا جس کی سربراہی نیشنل فورم کے صدر محمد نعیم قریشی کریں گے۔ کمیٹی شجر کاری کے حوالے سے اپنے پلان سے آگاہ کرے گی اور کمیٹی پودوں کی دیکھ بھال، شجر کاری کے حوالے آگاہی پروگرام و دیگر امور پر کام کرے گی۔

مزید : پشاورصفحہ آخر /راولپنڈی صفحہ آخر


loading...