ایف بی آرکامہنگی جائیدادکے خریداروں کونوٹس جاری

ایف بی آرکامہنگی جائیدادکے خریداروں کونوٹس جاری

کراچی(آن لائن)فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر)نے ٹیکس نیٹ کوتوسیع دینے کیلئے اقدامات کا باقاعدہ آغاز کر دیا ہے۔ذرائع کے مطابق ان لینڈ ریونیو سروس کے براڈننگ دی ٹیکس بیس زون کراچی کو شہر بھر میں خریدی جانے والی 2000 مہنگی جائیدادوں کی نشاندہی ہوئی ،جن کے خریداروں کو نوٹس جاری کیے جانے کی تیاری بھی مکمل کرلی گئی ہے۔ان لینڈ ریونیو سروس ایف بی آر نے شہر بھر میں نئی قائم ہونے والی غیر رجسٹرڈ سپر مارکیٹس کو ٹیکس نیٹ میں لانے کیلئے حکمت عملی کا آغاز کردیا جس کے تحت ڈیفنس کلفٹن اور دیگر پوش علاقوں میں قائم چائے کارنرزکو بھی ریڈلسٹ میں شامل کیاگیا ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ ان لینڈ ریونیوسروس ایف بی آر نے ان 16 ہزار تنخواہ دار افرادکی فہرست بھی مرتب کی ہے جوقابل ٹیکس آمدنی کے باوجود فائلر نہیں ہیں یا انھوں نے رجسٹریشن نہیں کرائی ہے انھیں بھی نوٹسز جاری کرنے کا فیصلہ کیاگیا ہے۔کراچی کے مہنگے علاقوں زمزمہ، حیدری،کھڈا مارکیٹ اور ڈی ایچ اے کمرشل ایریا سے تعلق رکھنے والے افراد اداروں تاجروں کو ٹیکس نیٹ میں لانے کے لیے نوٹس جاری کیے جائیں گے اور انھیں رجسٹر کیا جائیگا۔

ایف بی آر

مزید : پشاورصفحہ آخر /راولپنڈی صفحہ آخر


loading...