آلو کی پیداوار 40لاکھ ٹن ،کھپت 25 لاکھ ٹن‘اقتصادی ماہرین

آلو کی پیداوار 40لاکھ ٹن ،کھپت 25 لاکھ ٹن‘اقتصادی ماہرین

اسلام آباد (اے پی پی)پاکستان میں آلو کی پیداوار 40 لاکھ ٹن جبکہ مقامی مجموعی کھپت25 لاکھ ٹن ہے۔ ملک میں طلب سے 15 لاکھ ٹن زائد آلو پیدا کیا جا رہا ہے جس کی برآمد سے قیمتی زرمبادلہ کمایا جاسکتا ہے۔ اقتصادی و زرعی ماہرین نے کہا ہے کہ سعودی عرب ، متحدہ عرب امارات، روس اور مشرق وسطیٰ کو آلو برآمد کیا جا سکتا ہے جس کے لئے خاطر خواہ میکنزم بنانے کی ضرورت ہے ۔انہوں نے کہا کہ سمیڈا کی ایک رپورٹ کے مطابق ملک میں کولڈ سٹوریج کی تعداد 538کے قریب ہے۔جو ضرورت سے کم ہے، انہوں نے کہا کہ سٹوریج ، پراسیسنگ سمیت دیگر بنیادی سہولیات کی کمی کے باعث پاکستان میں سالانہ 10سے30فیصد زرعی اجناس ، پھل اور سبزیاد وغیرہ ضائع ہو جاتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ آلو کے حالیہ بحران کے خاتمہ کیلئے اقدامات کی ضرورت ہے تاکہ آلو کے کاشت کاروں کو نقصان سے بچایا جا سکے ۔

انہوں نے کہا کہ ملک کی ضروریات سے زائد پیدا ہونے والے 15لاکھ ٹن آلو کی برآمد کیلئے اقدامات کی ضرورت ہے ۔

مزید : کامرس


loading...