نیپال میں بم دھماکہ ، 1شخص ہلاک ،3زخمی

نیپال میں بم دھماکہ ، 1شخص ہلاک ،3زخمی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کھٹمنڈو(آئی این پی/شِنہوا)نیپال میں بم دھماکے کے نتیجے میں ایک شخص ہلاک اور دو شدید زخمی ہو گئے۔یہ واقع نیپال کے تیسرے بڑے شہر لالت پور میں پیش آیا جہاں موبائل نیٹ ورک آپریٹر کمپنی کے دفتر کے باہر دھماکہ ہوا۔جس میں ایک شخص ہلاک اور دو شدید زخمی ہو گئے۔دھماکے کا شکار ہونے والے افراد کمپنی کے دفتر کے سامنے سے گزر رہے تھے کہ دھماکے کی زد میں آگئے۔موقع پر تین افراد زخمی ہوئے تھے بعدازں ایک زخمی ہسپتال میں دم توڑ گیا۔پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے چھ مشتبہ افراد کو گرفتار کر لیا۔
،تحقیقات جاری ہے تاہم کسی نے اب تک دھماکے کی ذمہ داری قبول نہیں کی۔

مزید :

عالمی منظر -