وینز ویلا کا کولمبیا سے سفارتی اور سیاسی تعلقات ختم کرنے کا اعلان

وینز ویلا کا کولمبیا سے سفارتی اور سیاسی تعلقات ختم کرنے کا اعلان

کراکس(آئی این پی/شِنہوا)وینزویلا کے صدر نکولس ماڈورو اپنے ہمسایہ ملک کولمبیا کیساتھ سفارتی اور سیاسی تعلقات ختم کرنے کا اعلان کر دیا ہے صدر نکولس کا کہنا ہے کہ یہ اقدام کولمبیا کی طرف سے وینزویلا کی اپوزیشن اور فو ج کی حمایت کرنے پر اٹھا گیا ہے۔انہوں نے کراکس میں حکومت کی حمایت میں نکالی گئی ایک ریلی کے موقع پر اعلان کیا میں نے فیصلہ کیا ہے کہ کولمبیا کی حکومت کیساتھ ہرطرح کے سیاسی و سفارتی تعلقات توڑ دئیے جائیں۔اس لیے کولمبیا کا تمام سفارتی عملہ24گھنٹے کے اندر اندر ملک سے نکل جائے۔ہمارا حوصلہ جواب دے گیا ہے۔ہم کولمبیا کیساتھ اپنے تعلقات جاری نہیں رکھ سکتے اور نہ ہی اس کی سرزمین کو وینزویلا کیخلاف حملے کیلئے استعمال ہونے دینگے۔بعدازاں وینزویلا کی وزارت خارجہ نے اس سلسلے میں باقاعدہ بیان بھی جاری کر دیا۔بیان میں کہا گیا ہے کہ یہ کولمبیا کی حکومت ہے جس نے وینزویلا کو اس صورتحال پر مجبور کیا ہے۔

مزید : عالمی منظر


loading...