حکومت صحافیوں کے مسائل حل کرنے میں سنجید ہ ہے: شاہ فرمان

حکومت صحافیوں کے مسائل حل کرنے میں سنجید ہ ہے: شاہ فرمان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


شبقدر (نمائندہ خصوصی،نامہ نگار ) گورنر خیبر پختون خواء شاہ فرمان نے شبقدر کے دورہ کے موقع پرشبقدر یونین اف جرنلسٹس کے نومنتحب کابینہ سے خلف لیا، خلف برداری برداری کے موقع پر ایم پی اے عارف احمد زئی اور ایم این اے ملک انور تاج،کامران خان خلیم زئی بھی موجود تھے، تفصیلات کے مطابق گورنر خیبر پختون خواء، شاہ فرمان نے شبقدر کے دورہ کے موقع پر شبقدر یونین اف جرنلسٹس کے نومنتحب کابینہ ارکان، صدر احمد علی خان، جنرل سیکرٹری افتحار احمد خان ، چےئرمین گلاب شاہ ، سینئر نائب صدر سید عابد علی شاہ، نائب صدر شاہ روم خان مہمند ، فنانس سیکرٹری فراد اللہ؛نائب صدر دوئم تجلی نور احمد زئی، جائنٹ سیکرٹری سہیل اختر ، سمیت دیگر عہدیداروں سے خلف لیا، اس موقع پرصدر احمد علی خان مہمند نے گورنر خیبر پختون خواء کو صحافیوں کے مسائل سے آگاہ کیا اور کہا کہ شبقدر کے صحافی انتہائی کم وسائل میں اپنی صحافتی ذمہ داری احسن طریقے سے انجام دے رہے ہیں ۔ انہو ں نے گورنر خیبر پختون خواء سے شبقدر میں پریس کلب کے قیام اور صحافیوں کو درپیش مسائل میں تعاون کی اپیل کی ۔ گورنر خیبر پختون خواء شاہ فرمان نے صحافیوں کو یقین دلایا کہ موجودہ حکومت صحافیوں کے مسائل کوحل کرنے میں سنجیدہ ہیں اور شبقدر کے صحافیوں نے انتہائی مشکل حالات میں مثبت رپوٹنگ کی ہیں ۔ انہوں نے مزید کہا کہ صحافی حکومت اور اور عوام کے مابین پل کا کردار ادا کر رہے ہیں جبکہ گذشتہ ادوار میں صحافیوں کی قربانیاں کسی سے پوشیدہ نہیں ۔ گورنر خیبر پختون خواء نے کہا کہ صحافتی اداروں کو مضبوط بنائیں گے ۔