ماورائے عدالت قتل ،7لیویز اہلکاروں کو 7سال قید، 10لاکھ 94ہزار روپے مقتول کے ورثاء کو ادائیگی کا حکم
پشین(آن لائن)انسداد دہشت گردی عدالت پشین کے جج جناب عبدالمجید ناصر نے لیویز تھانہ بوستان میں تعینات سات لیویز اہلکاروں.(بقیہ نمبر36صفحہ12پر )
محمد صادق ولد داد محمد، علی محمد ولد حبیب اللہ، یوسف گل ولد عبدالحکیم، محمد میر ولد بخت محمد، محمد امین ولد ساگزئی، محمد انور ولد عبداللہ جان اور عبدالحمید ولد عبدالرشید کو مقتول حافظ جان محمد ولد خٹک ساکن کچلاک کو 19 جون 2010 کو زخمی حالت میں لیویز تھانہ بوستان لے جاکر حراست کے دوران ماورائے عدالت قتل کرنے کے جرم میں سات سال قید دس لاکھ چورانوے ھزار آٹھ سو سولہ روپے مقتول کے ورثا کو ادا کرنے کا حکم سنایا، جبکہ شریک ملزم رسالدار فیروزخان کو شک کا فائدہ دیتے ھوئے بری کردیا گیا۔جبکہ مخالف مقدمہ میں نامزد ملزم عبدالولی کو دو علیحدہ مقدمات میں جرم ثابت نہ ھونے پر بری کر دیا گیا۔سرکار کی جانب سے مقدمات کی پیروی عظمت اللہ ترین نے کی۔
ماورائے عدالت قتل،سزا