پیپلزپارٹی نے ہمیشہ جمہوریت کو ڈھال بنا کر کرپشن کی ہے، شوکت یوسفزئی
پشاور(آن لائن) خیبر پختونخوا کے وزیر اطلاعات شوکت یوسفزئی نے کہا ہے کہ پیپلزپارٹی نے ہمیشہ جمہوریت کو ڈھال بنا کر کرپشن کی ہے بی آر ٹی پشاور کی تاریخ کا سب سے بڑا ترقیاتی منصوبہ ہے ہمایون خان کو اربوں اور کھربوں میں فرق کر لینا چاہئیے جن کے پاس سائیکل نہ تھی وہ آج پیجارو میں گھوم رہے ہیں ایسے درویش بھی گزرے ہیں۔ پیپلزپارٹی کے صوبائی صدر سابق صوبائی وزیر خزانہ ہمایون خان کی پریس کانفرنس میں لگائے گئے الزامات کے رد عمل میں شوکت یوسفزئی نے کہا کہ دوسروں پر الزامات لگانے والے اپنے گریبان میں ضرور جھانکیں، بی آر ٹی 66ارب کا منصوبہ ہے اور اپنی تکمیل کے مراحل میں ہے پیپلزپارٹی اپنے پچھلے تینوں ادوار میں پشاور پر10ارب نہیں لگا سکی آج اتنے بڑے منصوبے پر انگلی اٹھانا انہیں زیب نہیں دیتا نیب نہ جانے ایسے لوگوں کیخلاف کارروائی کیوں نہیں کر رہا جنہوں نے کھل کر کرپشن کی ہے شوکت یوسفزئی نے کہا کہ جن لوگوں کے پاس الیکشن لڑنے کے پیسے نہیں تھے آج پشاور اور اسلام آباد میں بنگلوں کے مالک کیسے بن گئے انہوں نے کہا کہ ایک گھر بھی بنے تو آس پاس کے لوگوں کو تکلیف ہوتی ہے بی آر ٹی تو27کلو میٹر ہے جس میں انڈر پاسز اور کئی پل ہیں۔
، شوکت یوسفزئی