سراروغہ میں ڈی مائننگ کا کام پایہ تکمیل تک پہنچایا جائیگا

سراروغہ میں ڈی مائننگ کا کام پایہ تکمیل تک پہنچایا جائیگا

ٹانک (نمائندہ خصوصی)28 بریگیڈ کمانڈر بریگیڈیئر امجد عزیز مغل نے کمیونٹی ہال سراروغہ میں مختلف علاقوں سے تعلق رکھنے والے درجنوں مشران ضلعی انتظامیہ کے تمام ڈیپارٹمنٹس کے ذمہ داروں پر مشتمل لائزان کمیٹی کے طلب کردہ اجلاس میں علاقائی مسائل, مشکلات پر تفصیلی بات چیت کی گئی تفصیلات کے مطابق 28بریگیڈ کمانڈر نے محسود قبائل کے مشران اور لائزان کمیٹی کا ایک مشترکہ جرگہ طلب کیا جس میں مختلف علاقوں سے تعلق رکھنے والے عمائدین ملک نور حسن, ملک راپا خان, ملک محمد جلیل ،ملک میرزالی خان, ملک گل شاعالم سمیت درجنوں مشیران پاک آرمی کے افسران ضلعی انتظامیہ جنوبی وزیرستان محکمہ ورکس اینڈ سروسیز, پبلیک ہیلتھ, لوکل گورنمنٹ کے نمائندوں نے شرکت کی جرگے کو بریگیڈ کمانڈر نے علاقے میں مکمل کئے گئے اورجاری ترقیاتی منصوبوں کے بارے میں بریفینگ دی گئی جس میں صحت, ابنوشی, ایجوکیشن, روڈز, بجلی, مکانوں کے جاری سروے ڈی مائنگ وغیرہ پر کھل کر بات چیت کر لی گئی کمانڈر کا کہنا تھاکہ علاقے میں ترقیاتی منصوبوں کا جال بچھایا گیا ہے حکومت اور پاک آرمی یہاں کی مکینوں کی معیار زِندگی بلند کرنے سمیت سہولیات ان کے گھر کی دہلیز پر پہنچانیکے لئے تمام دستیاب وسائل برو? کار لایا جارہا ہے علاقے کی تعمیر وترقی ہمارا مشن ہے مشران مشکلات کی نشاندہی کرے تاکہ ان کو دور کیاجا سکے انہوں نے کہا کہ علاقے میں ڈی مائنگ کا کام پایہ تکمیل تک پہنچایا جائے گا علاقے میں بنائی جانے والی لائزان کمیٹی کا مقصد مسائل کو مل جل کر حل کرنا ہے انہوں نے کہا کہ بچوں کے ساتھ ساتھ بچیوں کو تعلیم دلانا ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے مشران نے اپنے جانب مکمل تعاون کی یقین دلائی.

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر


loading...