کراچی کے علاقے ملیرمیں 3 منزلہ رہائشی عمارت زمین بوس ہو گئی،خاتون سمیت2 افرادجاں بحق،متعددافرادکے ملبے تلے د بے ہونے کی اطلاعات

کراچی کے علاقے ملیرمیں 3 منزلہ رہائشی عمارت زمین بوس ہو گئی،خاتون سمیت2 ...
کراچی کے علاقے ملیرمیں 3 منزلہ رہائشی عمارت زمین بوس ہو گئی،خاتون سمیت2 افرادجاں بحق،متعددافرادکے ملبے تلے د بے ہونے کی اطلاعات

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن)کراچی کے علاقے ملیرمیں 3 منزلہ رہائشی عمارت زمین بوس ہو گئی،ملبے تلے دب کر خاتون سمیت2 افراد جاں بحق ہو گئے جبکہ متعدد افرادکے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔جاں بحق ہونے والوں میں عمارت کا مالک جمی بھائی بھی شامل ہے عمارت کے ملبے تلے متعدد افرادکے دبے ہونے کی اطلاعات ہیں،مقامی لوگ اپنی مدد آپ کے تحت ملبے نیچے دبے افراد کو نکالنے میں مصروف ہیں۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق کراچی میں ملیرکے علاقے جعفر طیار میں 3 منزلہ رہائشی عمارت اچانک زمین بوس ہو گئی ،جس کے نتیجے میں خاتون سمیت2 افراد جاں بحق ہو گئے جبکہ متعدد افراد کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں،جاں بحق ہونے والوں میں عمارت کا مالک جمی بھائی بھی شامل ہے عمارت کے ملبے تلے متعدد افرادکے دبے ہونے کی اطلاعات ہیں،مقامی لوگ اپنی مدد آپ کے تحت ملبے نیچے دبے افراد کو نکالنے میں مصروف ہیں۔ملبے سے اب تک 3 افراد کو زندہ نکال لیا گیا اور انہیں ہسپتال منتقل کردیا گیا۔
واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور رینجرز کی بڑی تعداد جائے وقوعہ پرپہنچ گئی ہے ،بتایا جارہا ہے کہ یہ عمارت 30 سال پرانی ہے،عمارت گرنے کا واقعہ صبح ساڑھے 7 بجے پیش آیا اور اس میں 6 فیملیاں رہائش پذیر ہیں ،ملبے تلے دبے افراد کو نکالنے کیلئے امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔ہیوی مشینری اور ریسکیو کا عملہ جائے وقوعہ پرپہنچ گیا۔
جبکہ وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے ملیر میں عمارت گرنے کے واقعہ کا نوٹس لے لیا،مرادعلی شاہ نے کہا کہ کمشنرکراچی خودریسکیو کاموں کی نگرانی کریں ،ان کا کہناتھا کہ ہر صورت انسانی جانوں کو بچایا جائے۔