علیم خان کو آج احتساب عدالت میں پیش کیا جائے گا

علیم خان کو آج احتساب عدالت میں پیش کیا جائے گا
علیم خان کو آج احتساب عدالت میں پیش کیا جائے گا

  


لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) آمدن سے زائد اثاثہ جات اور آف شور کمپنی کیس میں گرفتار پی ٹی آئی کے سینئر رہنما علیم خان کو آج احتساب عدالت میں پیش کیا جائے گا۔

تفصیلات کے مطابق آمدن سے زائد اثاثوں اورآف شور کمپنی رکھنے کے الزام میں گرفتار پاکستان تحریک انصاف کے رہنما علیم خان کو آج لاہور کی احتساب عدالت میں پیش کیا گیا۔احتساب عدالت کے معزز جج نجم الحسن بخاری علیم خان کے خلاف کیس کی سماعت کریں گے۔

عدالت میں آج نیب کی جانب سے علیم خان سے ہونے والی تفتیش کی رپورٹ پیش کی جائے گی اور ملزم کے مزید جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی جائے گی۔

مزید : اہم خبریں /قومی /علاقائی /پنجاب /لاہور


loading...