العزیزیہ ریفرنس؛ نواز شریف کی درخواست ضمانت پر فیصلہ آج سنایا جائے گا

العزیزیہ ریفرنس؛ نواز شریف کی درخواست ضمانت پر فیصلہ آج سنایا جائے گا
العزیزیہ ریفرنس؛ نواز شریف کی درخواست ضمانت پر فیصلہ آج سنایا جائے گا

  


اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) العزیزیہ ریفرنس میں سابق وزیراعظم نواز شریف کی طبی بنیاد پر سزا معطلی کا فیصلہ آج سنایا جائے گا۔

اسلام آباد ہائی کورٹ کا 2 رکنی بنچ العزیزیہ ریفرنس میں سابق وزیراعظم نواز شریف کی طبی بنیاد پر سزا معطلی کا فیصلہ آج سنائے گا، فیصلہ دن 12 بجے سنایا جائے گا جبکہ اس موقع پر پولیس کی جانب سے سیکیورٹی کے سخت انتظامات کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق (ن) لیگی کارکنوں کی آمد کے پیش نظر اسلام آباد ہائیکورٹ کے باہر اضافی سیکورٹی تعینات کی جائے گی، پولیس کی اضافی نفری کے ساتھ سپیشل برانچ کے اہلکار بھی تعینات ہوں گے۔

مزید : قومی /علاقائی /اسلام آباد


loading...