عمران خان مشرف کے حالات سے عبرت حاصل کریں،پرویز ملک

عمران خان مشرف کے حالات سے عبرت حاصل کریں،پرویز ملک

لاہور(سٹی رپورٹر)مسلم لیگ(ن)لاہور کے صدر و رکن قوم اسمبلی محمد پرویز ملک اور جنرل سیکرٹری ورکن پنجاب اسمبلی خواجہ عمران نذیر نے کہا ہے کہ عمران خان کو مشرف کے حالات سے عبرت حاصل کرنی چاہیے،وہ بھی مکے دکھا کر سیاسی مخالفین کو ڈرایا ددھمکایا کرتے تھے، انشاء اللہ فتح کا موسم آگیا ہے، شہبازشریف کی رہائی حق اور سچ کی فتح ہوئی ہے، انشاء اللہ اچھا وقت بھی جلدی آئے گا وقت گزر جاتا ہے سچ سامنے آتا ہے ان خیالات کا اظہار گذشتہ روز انہوں نے لاہورمیں مختلف وقود سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہاکہ عمران نیازی کی انا، ضد اور عناد پر پنجاب حکومت علاج میں رکاوٹ بنی ہوئی ہے، نواز شریف کی صحت اور زندگی کو خطرے میں ڈالنے کی ذمہ داری عمران نیازی حکومت پرہوگی۔ نوازشریف کو جس طرح کی ہسپتال کنڈیشنز میں رکھا گیا وہ ان کی صحت کے لئے مضر ہے۔6 ماہ کے اندر حکومت نے عوام پر مہنگائی کے پہاڑ توڑ دیئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان کو مشرف کے حالات سے عبرت حاصل کرنی چاہیے،وہ بھی مکے دکھا کر سیاسی مخالفین کو ڈرایا ددھمکایا کرتے تھے۔لیگی شیروں نے نہایت مشکل اور بدترین دھاندلی میں جنگ لڑی ہے طے شدہ منصوبے کے تحت پاکستان مسلم لیگ ن کو ہرایا گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ انشااللہ اچھا وقت آئے گا، ہمارا اور عوام کا رشتہ کوئی نہیں توڑ سکتا ہم چاہتے ہیں کہ باشعور عوام کو سیاسی قوتوں اور انکی کارکردگی کا پتہ چلنا چاہیے۔

مزید : میٹروپولیٹن 4


loading...