ملک میں بلاتفریق سب کا احتساب ہورہا ہے،ثوبیہ خان

ملک میں بلاتفریق سب کا احتساب ہورہا ہے،ثوبیہ خان

لاہور (سٹی رپورٹر ) ممبر قومی اسمبلی و وفاقی پارلیمانی سیکرٹری برائے وزارت امور کشمیر و گلگت بلتستان ثوبیہ کمال خان نے کہا ہے کہ ملک میں بلا تفریق اور سب کا احتساب ہو رہا ہے اپوزیشن کی حکومت پر تنقید بے جا ہے اپوزیشن جماعتوں کو اگر نیب قوانین پر تحفظات تھے تو اپنے ادوار میں تبدیل کیوں نہیں کیا ، نیب خود مختار ادارہ ہے ہے اُس کے اقدامات کو حکومت سے جوڑنا بلاجواز ہے اپوزیشن نیب کے قوانین کو کالا قانون کہہ کر اپنا چہرہ بے نقاب کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف اداروں کی خود مختاری پر یقین رکھتی ہے۔

ادارے مضبوط ہوں گے تو ملک مضبوط ہو گا،شخصیات کو مضبوط کرنے والی حکومتیں قصہ پارینہ بن چکی،تحریک انصاف اپنے دورِ حکومت میں اداروں کو اتنا مضبوط کر دے گی کہ آئندہ کوئی ان کو کمزور نہیں کر سکے گا، حکومت کو اپوزیشن کی کسی تحریک سے کوئی خطرہ نہیں، اپنی کرپشن بچانے کے لئے عوام کا کندھا استعمال کرنے کی منصوبہ بندی کرنے والوں کو ناکامی کے سوا کچھ نہیں ملے گا۔انہوں نے مزید کہاکہ حکومت اس حق میں ہے کہ اگر نیب کے قانون میں بہتری کی ضرورت ہے تو اس کیلئے کام کیا جائے لیکن اگر کوئی یہ سمجھتا ہے کہ نیب کو بالکل مردہ کر دیا جائے تو ایسا ہرگز نہیں ہوگا۔

ثوبیہ

مزید : میٹروپولیٹن 4


loading...