پاکستانی فوج اور قوم کو انڈین گیدڑ بھبکیوں کی کوئی پرواہ نہیں،متین شیخ

پاکستانی فوج اور قوم کو انڈین گیدڑ بھبکیوں کی کوئی پرواہ نہیں،متین شیخ

لاہور(سٹی رپورٹر)آل پاکستان ٹرک ٹرالہ ایسوسی ایشن کے جنرل سیکریٹری عبدالمتین شیخ نے کہا ہے کہ انڈیاکی گیڈر بھبکیوں کے خلاف ہم پاکستان کی بہادر افواج کے ساتھ ہیں اور ہمہ وقت اپنی جانوں کے نذرانے پیش کرنے کے لئے اپنی فوج کے ساتھ کھڑے ہو گے ۔

بھارت اب پانی بند کرنے کی دھمکیاں دے رہا ۔یہ کوئی پانی کی ’’ٹونٹی‘‘ نہیں ہے کہ جس کو بھارت جب چاہے گا ور بند کردے گا یہ باقاعدہ ایک سندھ طاس معاہدہ ہے جس کی پاسداری تو بھارت کو ہر حال اور ہر قیمت پر کرنی پڑے گی۔انہوں نے کہا کہ بھارت آبی جارحیت سے باز رہے اور اس بات کو زہن میں رکھے کہ وہ سندھ طاس معاہدے کے تحت پابند ہے عالمی طاقتوں کو بھارت کی اس دھمکی کا نوٹس لینا چاہئے اور بھارت کو بھی اس غیر انسانی دھمکی دینے سے گریز کرنا چاہئے اور بھارت کو یہ علم ہونا چاہئے کہ وہ دریاؤں کا رخ نہیں موڑ سکتا دریاؤں نے اپنے حساب سے ہی بہنا ہے۔

مزید : میٹروپولیٹن 4


loading...