پیپلز پارٹی کے رہنماؤں کا رانا شوکت محمود کے انتقال پر اظہار تعزیت

پیپلز پارٹی کے رہنماؤں کا رانا شوکت محمود کے انتقال پر اظہار تعزیت

لاہور(پ ر ) پیپلز پارٹی لاہور کے صدر حاجی عزیز الرحمن چن نے سینئر رہنما رانا شوکت محمود کے انتقال پر گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے مرحوم کے لئے دعا مغفرت کی اور لواحقین کے لئے صبر کی دعا کی انہوں نے مرحوم کی پارٹی کے لئے خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ مرحوم رانا شوکت محمود کی جمہوریت اور عوامی حقوق کے لئے قربانیاں بھلائی نہیں جا سکتیں۔ انہوں نے عوام اور پارٹی کی نمائندگی کرتے ہوئے ایوان میں فعال کردار ادا کیا اور ضیاء آمریت کی صعوبتیں برداشت کیں۔ مرحوم شہید ذوالفقار علی بھٹو کے قریبی ساتھی تھے عوام اور پارٹی ایک نڈر اور بہادر رہنما سے محروم ہو گئی۔

اُن کو مدتوں یاد رکھا جائے گا۔

مزید : میٹروپولیٹن 4


loading...