حکومت عوام کو بااختیار بنانے کیلئے نیا بلدیاتی نظام لا رہی ہے ‘ سعدیہ سہیل رانا

حکومت عوام کو بااختیار بنانے کیلئے نیا بلدیاتی نظام لا رہی ہے ‘ سعدیہ سہیل ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور( سٹی رپورٹر )تحریک انصاف کی رکن پنجاب اسمبلی سعدیہ سہیل رانا نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کی حکومت عوام کی فلاح و بہبود کے لئے تمام تر وسائل بروئے کار لائے گی، عوام کو صحیح معنوں میں بااختیار بنانے کے لئے نیا بلدیاتی نظام لا رہی ہے جو عوام کی ضرورتوں کے مطابق ترقیاتی عمل کے فروغ میں کلیدی کردار ادا کرے گا۔ اپنے ایک بیان میں انہوں نے مزید کہا کہ جنوبی پنجاب کی عوام کا احساس محرومی دور کرنا اور علاقے کی ترقی حکومت کی ترجیحات میں شامل ہے۔ ماضی میں جنوبی پنجاب کو نظر انداز کرنا مجرمانہ غفلت تھی۔

سابقہ حکمرانوں کی جانب سے جنوبی پنجاب کو نظر انداز کرنے کی پالیسی نے پسماندگی، غربت اور محرویوں کو جنم دیا۔

، جنوبی پنجاب کی عوام تحریک انصاف کو نجات دہندہ کے طور پر دیکھتی ہے جس نے ملکی سیاست پر دو پارٹیوں کے تسلط کو ختم کرکے نئی سوچ دی ہے۔