حکومتی کارکرگی سے پوری قوم مایوس ہو چکی ہے،حافظ زبیر کاردار

حکومتی کارکرگی سے پوری قوم مایوس ہو چکی ہے،حافظ زبیر کاردار

لاہور ( پ۔ر )پیپلز پارٹی لاہور کے سینئر رہنما حافظ زبیر کار دار ‘ مرزا الیاس بیگ اور افضل بٹ نے کہا ہے کہ پوری قوم حکومتی کاکردگی سے مایوس ہوچکی ہے عوام کو کسی بھی قسم کا کوئی ریلیف میسر نہیں ہر شخص خواہ اس کا تعلق کسی بھی شعبہ ہائے زندگی سے کیوں نہ ہو و ہ تحریک انصاف کی حکومت سے نالاں نظر آتا ہے حکومتی خامیوں کی نشاندہی کرنا ہی اپوزیشن کا کام ہوتا ہے اور یہی جمہوری طرز عمل ہے ۔انہوں نے کہا کہ اگر وزراء حقیقی معنوں میں کام کرتے ہوئے عوام کو مہنگائی سے نجات دلائیں تو کو ئی تنقید نہیں کرے گا کھلاڑی اناڑیوں کی طرح ملک چلا رہے ہیں تحریک انصاف ابھی تک کنٹینر سے اُتر نہیں پائی۔

حکومت ملک کو 90 کی دہائی کی طرح محاذ آرائی میں دھکیل رہی ہے جس کے نتائج بھیانک ہو سکتے ہیں حکومت ہوش کے ناخن لے اور ملک کو انتشار سے بچانے کے لئے کھلے دل کا مظاہرہ کرے اور سیاسی مفادات کی خاطر ملک و قوم کو نقصان نہ پہنچایا جائے۔انہوں نے کہا کہ نان ایشوز میں الجھنے کی بجائے عوام کی فلاح وبہبود کے لئے تمام تر توانا ئی بروئے کار لائی جائیں پیپلز پارٹی نے ہمیشہ محاز آرائی کی مخالفت کی ہے سیاست دان ماضی سے سبق سیکھیں

زبیر کاردار

مزید : میٹروپولیٹن 4


loading...