تحریک انصاف نے کرپشن کے خلاف علم بلند کیا ،ڈاکٹر شاہد صدیق خان

تحریک انصاف نے کرپشن کے خلاف علم بلند کیا ،ڈاکٹر شاہد صدیق خان

لاہور (سٹی رپورٹر ) تحریک انصاف کے بانی رکن سا بق انچارج میڈ یا سیل پی ٹی آ ئی پنجا ب مرکزی رہنماڈاکٹر شاہد صد یق خان نے کہا ہے کہ تحریک انصاف نے کرپشن کے خلاف علم بلند کیا ہے اور وزیر اعظم عمران خان کی قیادت میں حکومت تما م کام میرٹ پر کر رہی ہے امن و امان کی صورتحال بھی بڑی تیزی کیساتھ پہلے سے بہتر ہو رہی ہے ۔ ان خیا لا ت کااظہار انہو ں نے پار ٹی کارکنو ں سے گفتگو کر تے ہو ئے کیا۔

انہو ں نے کہاکہ پاکستان ایک امن پسند ملک ہے مگر کوئی اسے ہماری کمزوری نہ سمجھے ملک دشمنوں کے خلاف پوری قوم متحد ہے۔ عمران خان کی قیادت میں پاکستان میں میرٹ اور قانون کی بالا دستی ، آئین کی حکمرانی اور انصاف کی فراہمی کو یقینی بنارہے ہیں صحت اور تعلیم کے نظام میں بھی تبدیلی لا ئی جا رہی ہے کیونکہ عوام کو بنیادی سہولتوں کی فراہمی میں کسی قسم کی کوتاہی کو برداشت نہیں کیا جائیگا ۔

مزید : میٹروپولیٹن 4


loading...