کتب میں غیر معیاری کاغذ استعمال کرنے کے خلافاسمبلی میں تحریک التواء جمع

کتب میں غیر معیاری کاغذ استعمال کرنے کے خلافاسمبلی میں تحریک التواء جمع

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(سٹی رپورٹر)مسلم لیگ ن کی ایم پی اے عظمیٰ زاہد بخاری نے درسی کتب میں غیر معیاری کاغذ استعمال کرنے کیخلاف پنجاب اسمبلی میں تحریک التواء جمع کرادی،ربوں روپے کی درسی کتب میں غیر معیاری کا غذ کے استعمال کا انکشاف ہوا ہے۔پنجاب کریکولیم اینڈ ٹیکسٹ بورڈ کے قانون کے مطابق معیاری کاغذ سے درسی کتب کی اشاعت لازمی قرار دی جاتی ہے۔

ٹینڈر کے وقت کا غذ کی قیمت 89روپے فی کلو اور ورک آرڈر کے وقت کا غذ کی قیمت بڑھ کر 110روپے کلو تک پہنچ گئی تھی ۔
جس کے باعث پبلیشرز نے ری سائیکل کاغذ لگایا ۔ٹینڈر میں پنجاب کریکولیم اینڈ ٹیکسٹ بک بورڈ نے پبلیشر کی مناپلی توڑ کر مقابلہ کراتے ہوئے گزشتہ سال کی نسبت رواں تعلیمی سال کیلئے 58کروڑ روپے کی بچت کی تھی ۔ذرائع کے مطابق کروڑوں کتابوں کی اشاعت غیر معیاری کاغذ سے کی گئی ہے۔اسی ٹینڈر میں ایک پبلیشر نے کاغذ کے ریٹ بڑھنے کی صورت میں ٹینڈر میں لی گئی 8کتابوں کی اشاعت سے انکار کردیا تھا۔جس پر انہیں بیس لاکھ روپے جرمانہ کیا گیا تھا۔جبکہ بیشتر پبلیشرز نے معیاری کاغذ لگانے کی بجائے پی ایم آئی یو کی درسی کتب میں غیر معیاری کاغذ استعمال کرکے پنجاب ٹیکسٹ بک بورڈ کے فیلڈ سٹاف سے ساز باز کرلی اور پرائیویٹ گوداموں میں کتابیں رکھ کر بغیر فرانزک رپورٹ کے دوسرے اضلاع کے سکولوں میں درسی کتب بھجوا نے کا سلسلہ جاری ہے۔لہذا استدعا ہے کہ اس معاملے کی شفاف انکوائری کی جائے اور ذمہ دار کیخلاف انکوائری کی جائے۔