عدلیہ مخالف بیانات کیس ،فیصل رضا عابدی پر فردجرم کی کارروائی15 مارچ تک ملتوی

عدلیہ مخالف بیانات کیس ،فیصل رضا عابدی پر فردجرم کی کارروائی15 مارچ تک ملتوی
عدلیہ مخالف بیانات کیس ،فیصل رضا عابدی پر فردجرم کی کارروائی15 مارچ تک ملتوی

  


اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)عدلیہ مخالف بیانات سے متعلق کیس میں فیصل رضا عابدی پر فرد جرم کی کارروائی15 مارچ تک ملتوی کردی گئی ۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد کی عدالت میں سابق سینٹر فیصل رضاعابدی کیخلاف عدلیہ مخالف بیانات سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی، تفتیشی افسرکی جانب سے مکمل چالان جمع نہ کرایاجاسکا ۔عدالت نے کہا کہ تفتیشی افسربھی نہیں آیا،فردجرم کیسے عائدکریں؟۔

عدالت نے تفتیشی افسرکومقدمے کامکمل چالان جمع کرانے کاحکم دیدیااورسابق سینیٹرفیصل رضاعابدی کوذاتی حیثیت میں عدالت پیش کا حکم دیدیا،عدالت نے فیصل رضاعابدی پرفردجرم کی کارروائی 15 مارچ تک ملتوی کردی۔

مزید : قومی /علاقائی /اسلام آباد


loading...