ٹی 20 ، افغانستان نے زیادہ سکور کا نیا ریکارڈ قائم کردیا

ٹی 20 ، افغانستان نے زیادہ سکور کا نیا ریکارڈ قائم کردیا
ٹی 20 ، افغانستان نے زیادہ سکور کا نیا ریکارڈ قائم کردیا

  


کابل (ڈیلی پاکستان آن لائن) افغانستان نے ٹی 20میچ میں حیران کن حدتک زیادہ سکور کرکے ورلڈ ریکارڈ قائم کردیا، تین وکٹوں کے نقصان پر 278رنز کا ریکارڈ افغانستان نے آئرلینڈ کے خلاف قائم کیا۔ افغان ٹیم نے یہ میچ 84رنز سے اپنے نام کیا اور اس کے علاوہ بھی کئی ریکارڈ بنائے ۔

رپورٹس کے مطابق حضرت اللہ زازئی اور عثمان غنی نے بطوراوپنر236رنز کی شراکت داری قائم کی جو کہ ہرطرح کے فارمیٹ میں ریکارڈ ہے ، حضرت اللہ زازئی نے 62گیندوں پر 162رنزبنائے جو دوسراانفرادی ہائیسٹ سکور ہے ۔ میچ کے دوران مجموعی طورپر افغان ٹیم نے 22چھکے لگائے جوکہ ایک اننگ میں کسی بھی ٹیم کیلئے ریکارڈ ہے جبکہ صرف حضرت اللہ زازئی نے 16چھکے مارے جو کہ کسی بھی اننگ میں انفرادی سطح پر چھکوں کا ریکاڈ ہے ۔

انڈیا ٹائمز کے مطابق بلاشبہ ریکارڈ لکھنے والوں کیلئے یہ ایک مصروف کن دن تھا ۔

مزید : کھیل


loading...