نندی پور ریفرنس : بابراعوان کی بریت کی درخواست پرفیصلہ ایک بارپھر موخر

نندی پور ریفرنس : بابراعوان کی بریت کی درخواست پرفیصلہ ایک بارپھر موخر
نندی پور ریفرنس : بابراعوان کی بریت کی درخواست پرفیصلہ ایک بارپھر موخر

  


اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)نندی پور پاور پراجیکٹ ریفرنس میں بابراعوان کی بریت کی درخواست پرفیصلہ ایک بار پھر موخر کردیا گیا، بابر اعوان کی بریت درخواست پرفیصلہ8 مارچ کو سنایا جائے گا۔

تفصیلات کے مطابق احتساب عدالت میں بابر اعوان کےخلاف نندی پور پاور پراجیکٹ میں تاخیر سے متعلق ریفرنس میں بابر اعوان کی بریت سے متعلق محفوظ فیصلہ آج سنایا جاناتھا تاہم احتساب عدالت نے بابراعوان کی بریت کی درخواست پر فیصلہ ایک بار پھر موخر کردیا،بابراعوان کی بریت درخواست پرفیصلہ8 مارچ کو سنایا جائے گا۔ کیس کا فیصلہ احتساب عدالت کے جج محمد ارشد ملک سنائیں گے۔

واضح رہے کہ گزشتہ سماعت پرعدالت نے فریقین کے دلائل سننے کے بعد فیصلہ محفوظ کیا تھا۔سماعت میں احتساب عدالت کے جج ارشد ملک نے کہا تھا میں کچھ باتیں مزیدجانناچاہوں گا، یہ بات تو تسلیم شدہ ہے نندی پور منصوبے میں تاخیر ہوئی ، صرف یہ بات تسلیم شدہ نہیں کہ تاخیر وزارت قانون کی وجہ سے ہوئی، حکومتوں کا کام تو منصوبوں کو آگے بڑھاناہوتا ہے التوا میں ڈالنا نہیں۔

جج کا کہنا تھا کہ ایک سوال نیب سے بھی پوچھنا ہے، بابر اعوان کو بری کردیاجائے تو باقی ملزمان کے ساتھ کیا ہوگا؟ نیب پراسیکیوٹر نے کہا تھا بابراعوان کو بری کیاگیا تو باقی ملزمان بھی آڑلیں گے، سارے ملزمان بابر اعوان کے ساتھ جڑے ہوئے ہیں۔

مزید : قومی /علاقائی /اسلام آباد


loading...