نوازشریف کی سزامعطلی کی درخواست پر محفوظ فیصلہ آج سنایا جائیگا،شہبازشریف جناح ہسپتال میں اپنے بھائی کیساتھ فیصلہ سنیں گے

نوازشریف کی سزامعطلی کی درخواست پر محفوظ فیصلہ آج سنایا جائیگا،شہبازشریف ...
نوازشریف کی سزامعطلی کی درخواست پر محفوظ فیصلہ آج سنایا جائیگا،شہبازشریف جناح ہسپتال میں اپنے بھائی کیساتھ فیصلہ سنیں گے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)سابق وزیراعظم نوازشریف کی العزیزیہ ریفرنس میں طبی بنیادوں پرسزامعطلی کی درخواست پرمحفوظ فیصلہ آج سنایا جائے گا۔شہبازشریف جناح ہسپتال میں اپنے بھائی کے ساتھ فیصلہ سنیں گے۔
نجی ٹی وی چینل ایکسپریس نیوز کے مطابق سابق وزیراعظم نوازشریف کی العزیزیہ ریفرنس میں طبی بنیادوں پر سزا معطلی کی درخواست پر محفوظ فیصلہ کچھ دیر بعد سنایا جائےگا،اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس عامر فاروق اور جسٹس محسن اخترکیانی پر مشتمل بنچ محفوظ فیصلہ سنائے گا،قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر شہبازشریف اپنے بھائی نوازشریف کےساتھ جناح ہسپتال میں سزامعطلی کی درخواست پر محفوظ فیصلہ سنیں گے۔