نوازشریف کی سزامعطلی پر محفوظ فیصلہ کب سنایا جائے گا،اسلا م آبادہائیکورٹ نے فیصلہ سنانے کا وقت مقرر کردیا
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)اسلام آباد ہائیکورٹ سابق وزیراعظم نوازشریف کی العزیزیہ ریفرنس میں طبی بنیادوں پر سزا معطلی کی درخواست پر محفوظ فیصلہ آج سنائے گی، اسلام آباد ہائیکورٹ نے نوازشریف کی درخواست پر فیصلہ سنانے کا وقت مقرر کردیا ہے ۔
تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ سابق وزیراعظم نوازشریف کی العزیزیہ ریفرنس میں طبی بنیادوں پر سزا معطلی کی درخواست پر محفوظ فیصلہ آج سنائے گی، اسلام آباد ہائیکورٹ نے نوازشریف کی درخواست پر فیصلہ سنانے کا وقت مقرر کردیا ہے۔اسلا م آباد ہائیکورٹ12 بج کر15 منٹ پر فیصلہ سنائے گی اور تقریباً بیس منٹ بعد عدالت نے فیصلہ سناتے ہوئے نوازشریف کی درخواست مسترد کردی۔جسٹس عامر فاروق اور جسٹس محسن اخترکیانی پر مشتمل بنچ فیصلہ سنائے گا۔