لاہور میں دوگروپوں میں فائرنگ کا تبادلہ،2 بھائیوں سمیت3 افراد جاں بحق

لاہور میں دوگروپوں میں فائرنگ کا تبادلہ،2 بھائیوں سمیت3 افراد جاں بحق
لاہور میں دوگروپوں میں فائرنگ کا تبادلہ،2 بھائیوں سمیت3 افراد جاں بحق

  


لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) لاہور کے علاقے باغبان پورہ میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے دو سگے بھائیوں سمیت تین افراد جاں بحق ہو گئے۔

پولیس کے مطابق باغبان پورہ میں فائرنگ کا تبادلہ بٹ اور قصائی گروپوں کے درمیان ہوا جبکہ ملزمان فائرنگ کرنے کے بعد موقع سے باآسانی فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔جاں بحق ہونے والوں میں سے دو کی شناخت غنی اور لبا کے نام سے ہوئی ہے۔

مقامی ذرائع کے مطابق فائرنگ کا واقعہ دیرینہ دشمنی کا شاخسانہ ہے۔پولیس نے واقعہ کے بعد علاقے کو گھیرے میں لے کر ملزمان کی تلاش شروع کر دی ہے جبکہ لاشوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

مزید : علاقائی /پنجاب /لاہور


loading...