وزیراعلیٰ سندھ کی زیرصدارت صوبائی کابینہ کا اجلاس،ڈاکٹرز کی تنخواہ پنجاب کے برابر کرنے کی منظوری

وزیراعلیٰ سندھ کی زیرصدارت صوبائی کابینہ کا اجلاس،ڈاکٹرز کی تنخواہ پنجاب کے ...
وزیراعلیٰ سندھ کی زیرصدارت صوبائی کابینہ کا اجلاس،ڈاکٹرز کی تنخواہ پنجاب کے برابر کرنے کی منظوری

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیراعلیٰ سندھ کی زیرصدارت کابینہ کے اجلاس میں ڈاکٹرزکی تنخواہ پنجاب کے برابرکرنے کی منظوری دیدی، وزیراعلیٰ سندھ نے مزید ڈاکٹرزبھرتی کرنے کی بھی ہدایت کردی،کابینہ نے خواتین کیلئے سیف ہاؤسز کے قیام کی منظوری بھی دے دی گئی۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی زیرصدارت صوبائی کابینہ کا اجلاس ہوا جس میںڈاکٹرزکی تنخواہ پنجاب کے برابر کرنے ، اردو یونیورسٹی  آرٹ، آرکیٹیکچر، ڈیزائن اور ہیریٹیج سکھر بل 2008 منظور کیا گیا۔
کابینہ اجلاس میں سندھ ٹیکنیکل ایجوکیشن اینڈ ووکیشنل ٹریننگ اتھارٹی ایکٹ 2009 میں ترمیم سمیت سیکرٹری سکولز اورسیکرٹری کالجزکو سٹیوٹا بورڈ کا ممبر بنانے کی منظوری دی گئی۔وزیراعلیٰ سندھ کی زیرصدارت کابینہ کے اجلاس میں خواتین کےلئے سیف ہاؤسز کے قیام کی منظوری دے دی گئی۔
سندھ کابینہ کے اجلاس میں کراچی میڈیکل اینڈ ڈینٹل کالج کو یونیورسٹی کا درجہ دینے کی منظوری بھی دی گئی۔