کمر کی انجری کا شکار اے بی ڈویلیئرز اگلے میچوں میں کھیلیں گے یا نہیں؟ وہ خبر آ گئی جس کا سب کو انتظار تھا

کمر کی انجری کا شکار اے بی ڈویلیئرز اگلے میچوں میں کھیلیں گے یا نہیں؟ وہ خبر آ ...
کمر کی انجری کا شکار اے بی ڈویلیئرز اگلے میچوں میں کھیلیں گے یا نہیں؟ وہ خبر آ گئی جس کا سب کو انتظار تھا

  


شارجہ (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) میں لاہور قلندرز کے کپتان اے بی ڈیویلیئرز کمر کی تکلیف سے صحت یاب ہوگئے ہیں اور ٹیم کیلئے دستیاب ہیں۔

تفصیلات کے مطابق لاہور قلندرز کے ترجمان ثمین رانا کے مطابق اے بی ڈی ویلیئرز کی کمر میں معمولی سی تکلیف تھی جواب صحیح ہوگئی ہے۔

ثمین رانا نے بتایا کہ ان کی کمر میں معمولی سا کھچاﺅ تھا لیکن اب وہ فٹ ہیں اور اگلے میچوں میں ٹیم کی نمائندگی کریں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ شاہین شاہ آفریدی کو کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کیخلاف میچ میں آرام دیا گیا تھا اور اب وہ اگلے میچوں کیلئے دستیاب ہیں۔

مزید : کھیل /PSL /PSL News Update


loading...