پی ٹی وی کو وزارت اطلاعات سے الگ کیا جائے: بورڈ آف ڈائریکٹرز کی وزیراعظم کو تجویز

پی ٹی وی کو وزارت اطلاعات سے الگ کیا جائے: بورڈ آف ڈائریکٹرز کی وزیراعظم کو ...
پی ٹی وی کو وزارت اطلاعات سے الگ کیا جائے: بورڈ آف ڈائریکٹرز کی وزیراعظم کو تجویز

  


اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) بورڈ آف ڈائریکٹرز نے پی ٹی وی کو وزارت اطلاعات سے انتظامی طور پر الگ کرنے کی تجویز سے تحریری طور پر وزیراعظم عمران خان کو آگاہ کر دیا۔

پی ٹی وی کے بورڈ آف ڈائریکٹرز نے وزیراعظم عمران خان کو تحریری طور پر آگاہ کر دیا جس میں انہوں نے کہا ہے کہ وزارت اطلاعات کے زیر کنٹرول ادارہ بہتر طور پر نہیں چلایا جاسکتا، پی ٹی وی کو وزارت اطلاعات سے انتظامی طور پر الگ کر دیا جائے۔

وزیراعظم پی ٹی وی کے انتظامی معاملات کے حوالے سے آج اہم فیصلے کریں گے، وزیر اطلاعات فواد چودھری بھی آج عمران خان سے ملاقات کریں گے۔ پی ٹی وی کے معاملات پر فواد چودھری کے نعیم الحق کے ساتھ اختلافات پیدا ہوئے، فواد چودھری نے مستعفی ہونے کی افواہوں کی گزشتہ روز تردید کر دی تھی۔

مزید : قومی /علاقائی /اسلام آباد


loading...