”ضمانت مسترد ہونے پر مایوسی ہوئی ہے اور اب ہم۔۔۔“ (ن) لیگ نے بڑا اعلان کر دیا

”ضمانت مسترد ہونے پر مایوسی ہوئی ہے اور اب ہم۔۔۔“ (ن) لیگ نے بڑا اعلان کر دیا
”ضمانت مسترد ہونے پر مایوسی ہوئی ہے اور اب ہم۔۔۔“ (ن) لیگ نے بڑا اعلان کر دیا

  


اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنماءشاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ اسلام آباد ہائیکورٹ سے ضمانت نہ ملنے پر مایوسی ہوئی مگر ہم عدالت کے فیصلے کا احترام کرتے ہیں اور فیصلے کیخلاف سپریم کورٹ جائیں گے۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ کے دو رکنی بینچ نے العزیزیہ ریفرنس میں سزا پانے والے سابق وزیراعظم نواز شریف کی طبی بنیاد پر درخواست ضمانت کا فیصلہ سناتے ہوئے درخواست مسترد کر دی اور کہا کہ نواز شریف کا علاج ہو رہا ہے اس لئے طبی بنیادوں پر انہیں ضمانت نہیں دی جا سکتی۔

فیصلے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ ہمیں یقینا اس فیصلے سے مایوسی ہے کیونکہ پانچ مختلف میڈیکل بورڈز نے بیماری کی تشخیص بھی کی اور فوری علاج کیلئے تجاویز بھی دیں، بہرحال ہمیں ہمیشہ عدالتوں کے فیصلوں کا احترام رہا ہے اور اس فیصلے کا بھی احترام کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ وہ اس حوالے سے مزید قانونی راستے اپنائیں گے البتہ پوری امید تھی کہ اسلام آباد ہائیکورٹ علاج کیلئے ضمانت کو قبول کرے گی تاہم ایسا نہیں ہوا جس پر مایوسی ضرور ہے مگر عدالت کے فیصلوں کا احترام ہے۔

اس موقع پر وہاں موجود مسلم لیگ (ن) کے رہنماءخواجہ آصف نے کہا کہ عدالت کے فیصلے کا احترام کرتے ہیں تاہم اب سپریم کورٹ میں اپیل دائر کریں گے اور پوری امید ہے کہ ہمیں انصاف ملے گا۔

مزید : اہم خبریں /قومی


loading...