اغوابرائے تاوان کیس : چیف جسٹس نے 10 سال بعد ملزمان کو بری کردیا
کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن) چیف جسٹس آصف کھوسہ نے اغوابرائے تاوان کیس میں 10 سال بعد حتمی فیصلہ سناتے ہوئے تینوں ملزمان کو بری کردیا۔
تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ کراچی رجسٹری چیف جسٹس آصف کھوسہ کی سربراہی میں اغوابرائے تاوان کیس کی سماعت ہوئی۔
سماعت میں چیف جسٹس پاکستان نے قرار دیا پراسیکیویشن کیس ثابت کرنے میں ناکام رہا، ٹرائل کورٹ نے ملزمان کو عمر قید سنائی اور ہائی کورٹ نے سزا برقرار رکھی۔چیف جسٹس نے ریمارکس میں کہا ملزمان کی شناخت پریڈقواعد کے برخلاف تھی،گواہوں نے شناخت کیا نہ ملزمان سے کوئی برآمدگی ہوئی تھی۔
چیف جسٹس آصف کھوسہ نے 10 سال بعد اغوابرائے تاوان کیس میں حتمی فیصلہ سناتے ہوئے تینوں ملزمان یوسف بگٹی،حاکم علی،شوکت علی کوبری کردیا۔